مرتضیٰ وہاب پی ایس ایل فائنل سے قبل پُرجوش

November 16, 2020

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل سے قبل پرجوش ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں مرتضی وہاب نے کہا کہ خوشی ہے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پی ایس ایل فائنل کی اچھی بات یہ ہے کہ اس میں کراچی اور لاہور مدمقابل ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ میری خواہش تو ہے کہ کراچی کنگز فائنل جیتے لیکن لاہور قلندرز نے بھی خوب محنت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائنل والے دن جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی، لاہور قلندرز کا کرکٹ ڈیولپمنٹ کے لیے کام قابل تعریف ہے۔