میری تمام دعائیں لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں، عبدالعلیم خان

November 17, 2020

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ میری تمام دعائیں اور نیک تمنائیں لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں۔

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے سارے سیزن میں اچھا کھیل پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کےفائنل میں لاہور قلندر کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

دوسری جانب آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نےبھی پاکستان سُپر لیگ کے فائنل میں لاہور قلندرز کی بھرپور سپورٹ میں جیت کے لیے ’انشاءاللّٰہ‘ کہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان پاکستان سپر لیگ کا فائنل آج کراچی میں کھیلا جائے گا، فائنل میچ آج رات آٹھ بجے شروع ہوگا جو کہ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

میچ سے قبل اسٹیڈیم روڈ کو بند کردیا جائے گا، کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے آنے والا ٹریفک حسن اسکوائر پل سے نیو ٹاؤن موڑا جائے گا۔