کورونا سے متاثر ہونے والے پولیس ملازمین میں چیک تقسیم

November 18, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے راولپنڈی پولیس کے 84 افسروں اورملازمین میں چیکوں کی تقسیم شروع کردی گئی ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 159پولیس افسران و ملازمین کوروناوائرس کے خلا ف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوئے وبا کاشکار ہوگئے تھے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر ان کو فی کس 25ہزار روپے بذریعہ چیک دیئے جارہے ہیں جن افسروں اورملازمین کو چیک دئیے جارہے ہیں ان میں ایک ایس پی ، ایک اے ایس پی، ایک ڈی ایس پی، 6انسپکٹر،14سب انسپکٹر،13اے ایس آئی،14ہیڈکانسٹیبل اور34کانسٹیبل شامل ہیں، اس حوالے سے سی پی اوراولپنڈی محمداحسن یونس نے کہاہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق فورس کی فلاح و بہبود کوہرصورت اہمیت دی جائے گی اورفورس کودرپیش بنیادی مسائل کے ترجیحی بنیادوں پرحل کویقینی بنایاجائے گا۔