10سالہ بچی اور خاتون کا اغوا، مقدمات درج

November 18, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے10سالہ بچی سمیت خاتون کو اغوا کرنے کے مختلف واقعات میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہےتفصیل کے مطابق مظفر آباد پولیس کو محمد شکیل نے بتایا کہ گزشتہ روز میرے گھر مظفر آباد میں دو نامعلوم خاتون اور مرد نے داخل ہوکر میری بیٹی(س) کو اغوا کرکے لےگئےجبکہ سیتل ماڑی پولیس کو غلام محمد نے بتایا کہ میری بیوی (ح) گھر کا سودا سلف لینے بازار گئی راستے میں ملزمان واحد بخش ، تنویر اور رخسانہ بی بی میری بیوی کو اغوا کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔