اسکول بند کیے جاسکتے ہیں، سعیدغنی

November 18, 2020

صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی کا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب اگر صورتحال خراب ہوئی تو اسکول بند کیے جاسکتے ہیں۔

سعید غنی نے جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق پورے ملک میں اقدامات کرنے ہوں گے۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، اسکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں ہے، اگر صورت حال خراب ہوئی ہو تو اسکول بند کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نےکہا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہو چکی ہیں لہذا رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔