• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہونگی، وزیر تعلیم سندھ


وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے شیڈول میں موسم سرما کی تعطیلات شامل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہوچکی ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کافی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نومبر کے آخر میں این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔ 

تازہ ترین