پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراؤ، شبلی فراز

November 18, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراؤ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ لوگ اُس عدلیہ کو آزاد مانیں گے جو صرف اُنہیں ریلیف دے گا اور صرف اُس الیکشن کو آزاد مانیں گے جس کے نتائج اُن کے حق میں ہوں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ بات صرف وہ درست ہوگی جو یہ کریں گے، یہ جمہوریت نہیں آمرانہ رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں اور اُن فیصلوں کو سیاسی جماعتوں نے تسلیم کرنا ہے، یہی آئین میں لکھا ہے،عمران خان نے اداروں کو آزاد اور خود مختار کردیا ہے۔

شبلی فراز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اب اداروں پر کسی خاندان کی کوئی اجارہ داری نہیں ہے۔