کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

November 18, 2020

کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن ہوگا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹس اور ہوٹل بند کردیے جائیں گے۔

کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ ہوٹل، شادی ہالز اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہورہا، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹیں اور ہوٹلز بند کر دیئے جائیں گے۔

اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ میرج ہالز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی ذمہ داری ہالز انتظامیہ پر ہوگی۔