برطانیہ: کورونا وائرس سے کوما میں خاتون نے جڑواں بچے جنم دیئے

November 19, 2020

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ حاملہ خاتون کے یہاں کوما کے دوران جڑواں بچوں کی قبل از وقت پیدائش ہوئی ہے، ماں اور بچے دونوں اب بہتر ہیں۔

برطانیہ کے شہربرمنگھم میں خاتون رواں سال مارچ میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں۔

25 ہفتوں کی حاملہ خاتون کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔

وینٹی لیٹر پر انڈیوسڈ کوما کے دوران خاتون کے یہاں آپریشن کے ذریعے جڑواں بچوں کی قبل ازوقت پیدائش عمل میں آئی۔

پیدائش کے وقت جڑواں بچوں کا وزن 850 گرام تک تھا۔

خاتون آئی سی یو میں 16 دن رہیں، ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اور ان کے جڑواں بچے بہت بہتر ہیں۔