بائیڈن کو ٹرمپ انتظامیہ سے معلومات نہ ملنے کا شکوہ

November 20, 2020

امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ سے معلومات نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔

ایک بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے، انہیں کورونا ویکسین کی مقدار کے بارے میں بتایا ہی نہیں جارہا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت جو بظاہر جیتے اسے حکومتی ڈیٹا تک رسائی ملنی چاہیے، ٹرمپ انتظامیہ کا ہار نہ ماننا کورونا کے خلاف اقدام کو تاخیر کا شکار بناسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے ٹرائل کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق نئی ویکسین وبائی مرض کے خلاف 95 فیصد تک تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

امریکی فائزر کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین کے مؤثر پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔