افغان امن عمل آخری مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے، وزیر خارجہ

November 20, 2020


وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل آخری مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورہ افغانستان سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ افغان امن عمل سے متعلق دوحا میں بات چیت چل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے کابل کے دورے کا مقصد اسی پیغام کا اعادہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنی پوری معاونت جاری رکھے گا، دورہ کابل سے پاک افغان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوران ملاقات دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے پر افغان قیادت کے ساتھ اہم نشستیں ہوئیں، افغانستان وزیر اعظم عمران خان کے اس دورہ کا منتظر تھا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔