دہشتگردوں کے خلاف کريک ڈاؤن ميں پاکستان کيساتھ کھڑے ہیں، چین

November 20, 2020

چین نے کہا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف بين الاقوامی جنگ ميں پاکستان کی مثبت کاوشوں کو سراہتا ہے۔

چینی دفترخارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے ایک بیان میں پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چين دہشتگردوں کے خلاف کريک ڈاؤن ميں پاکستان کيساتھ کھڑا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سی پيک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششيں اور حربے ناکام ہوں گے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ چین انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی جدوجہد کا معترف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ ہے۔ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔