سری لنکا میں سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

November 21, 2020

کولمبو(جنگ نیوز)پاکستانی فاسٹ بولر سہیل تنویر کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ سہیل تنویر آج کل لنکا پریمئیر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر سہیل تنویر کو دس روز کے لیے آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے گال گلیڈی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔