متحدہ عرب امارات ،جدت پسندی کو نمایاں کرنے کیلئے قوانین میں تبدیلی

November 21, 2020

ابوظبی (اے ایف پی )متحدہ عرب امارات نے اپنی جدت پسند شناخت کو نمایاں کرنے کیلئے سماجی آزادیوں سے متعلق قوانین میں تبدیلی کرلی ہے جہاں لاکھوں غیر ملکی مقیم ہیں۔اے ایف پی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے چند برسوں میں اپنی طاقت میں اضافے کیلئے بڑے اقدامات کیے ہیں جس میں کھیلوں کے مقابلے، مقامی سطح پر خلائی پروگرام اور جوہری پلانٹ کی تعمیر شامل ہے۔متحدہ عرب امارات نے اپنے مؤقف میں تبدیلی لاتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرکے تاریخ رقم کی۔رپورٹ کے مطابق اب مقامی طور پر نئے قوانین متعارف کروا دیے گئے ہیں جس کا نفاذ بہت کم ہے لیکن تارکین وطن کے درمیان اکثر حکام کی سختیاں اور ان کے روزگار اور رہائش کو درپیش خطرات جیسے موضوعات زیر بحث رہتے ہیں۔متحدہ عرب امارات خطے پر لگنے والے انتہا پسندی کے الزامات کو دھوتے ہوئے ایک محفوظ اور آزاد علاقہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔متحدہ عرب امارات میں دوسری تبدیلی غیر شادی شدہ مرد اور عورت کے ایک ساتھ رہنے کی اجازت کا قانون ہے، اس کے علاوہ شراب نوشی پر سختیوں میں نرمی اور خودکشی کے قانون میں تبدیلی بھی کی گئی ہے۔مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے جیمز ڈورسے کا کہنا تھا کہ ‘یہ پی آر کے لیے نہایت اہم قدم ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ نئے قوانین روشن خیال اور تحمل کا عکاس ہیں جن کو نافذ کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات طویل عرصے کوشش کر رہا تھا۔