جب جلسے پنجاب میں ہوں گے تو قانون سے استقبال کریں گے، فردوس عاشق اعوان

November 21, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی لائن آف ایکشن دے چکی ہے، جب جلسے پنجاب میں ہوں گے تو قانون سے استقبال کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کو اپوزیشن کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔


انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جانتی ہے عوامی جلسوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوتا، ہماری خواہش ہے مذاکرات سے سمجھایا جائےکہ زندہ رہیں گےتوسیاست ہوگی۔