وکلا نے کورونا ایس او پیز نظر انداز کردیں

November 22, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ میں وکلا نے کورونا ایس او پیز نظر انداز کردیں ، عدالتی راہداریوں میں وکلا کی بھیڑ سے سائلین کو بھی مشکلات درپیش ہونے لگی ہیں جبکہ سندھ بار کونسل کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے، وکلا الیکشن مہم کے دوران ماسک پہننا بھی بھول گئے۔