4 ملزمان گرفتار، منشیات اور دیگر اشیا برآمد

November 22, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 2 منشیات فروشوں گُل عمر اور عارف خان کوگرفتار کرکے ایک کلو گرام سے زائد چرس، نقد رقم ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل تحویل میں لےلی جبکہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خمیسہ گوٹھ میں ملزمان ارسلان اور عارف عرف اپو کو گرفتار کرکے ایک کلو 148 گرام چرس اور ایک پاؤ کے قریب ہیروئن برآمد کر لی گئی۔