چوہدری محمد رفیق انتقال کرگئے، قاضی عبدالعزیز چشتی نے نماز جنازہ پڑھائی

November 22, 2020

لوٹن (نمائندہ جنگ) ممتاز شخصیت چوہدری محمد رفیق بروز جمعرات لوٹن اینڈ ڈنسٹیبل ہاسپٹل میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے مہتم اور مرکزی جماعت اہلست اوورسیز ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی امامت میں ادا کردی گئی۔ مرحوم کی تدفین آبائی علاقے ڈھوک بھیال کھوئی رٹہ میں کی جائے گی۔ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے نماز جنازہ سے خطاب میں کورونا پینڈیمک کے دوران مختلف مسائل کے باوجود لندن میں ہائی کمشنر پاکستان، فرسٹ سیکرٹری اور دیگر عملہ کی جانب سے میتوں کو پاکستان بھجوانے کے حوالے درکار دستاویزات کی فراہمی کو سہل بنانے پر ان کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے مرحوم چوہدری محمد رفیق کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی اور تمام خاندان سے تعزیت کی ، دریں اثناء لوٹن کے چوہدری محمد اقبال اور وٹفورڈ پی ٹی آئی کے سابق صدر چوہدری شاہ پال سے ان کے بہنوئی چوہدری محمد رفیق کی رحلت پر کمیونٹی نے تعزیت کی ہے، اظہار تعزیت کرنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری رشید پوٹھہ بنگش، لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ اور الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ، جے کے ایل ایف برطانیہ اور کشمیر رابطہ کمیٹی برطانیہ کے سابق جنرل سیکرٹری ریاض بھٹی، کشمیر سالیڈیریٹی کمپئین لوٹن کے کوآرڈی نیٹر حاجی چوہدری محمد قربان ، لوٹن کے سابق صدور چوہدری محمد رفیق اور لیاقت علی چوہدری، فرنٹ کے چوہدری پرویز بٹل، کھوئی رٹہ دوست فورم کے لیڈر محمد مقصود علی چوہدری، چوہدری صغیر اولکر، اکیڈمک جمیل احمد ، خلیل احمد، چوہدری خالد، پی ٹی آئی کشمیر لوٹن کے چوہدری رحمت تھوتھالوی، چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی ، چوہدری سرفراز تھوتھالوی. چوہدری اشتیاق، چوہدری ظفر اقبال گنگالوی اور چوہدری آصف اقبال، پاکستان مسلم لیگ نواز کے شاہد زمان سرہوٹوی اور متعدد دیگر شامل ہیں ۔