فیاض چوہان کا بغیر اطلاع ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ

November 22, 2020

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بغیر اطلاع ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جیل میں قائم اسپتال، کچن اور سینٹرل کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے جیل حکام کو قیدی خواتین کے ساتھ رہائش پذیر بچوں کو بہتر خوراک دینے کی تاکید بھی کی۔

اس کے علاوہ فیاض الحسن چوہان نے قیدیوں کے لیے بنائے گئے کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔

اس موقع پر وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دورے کا مقصد قیدیوں کو دی جانے والی بنیادی سہولتوں کا جائزہ لینا تھا۔