• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض الحسن چوہان کو وزیر اطلاعات پنجاب کے عہدے سے ہٹادیا گیا


وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کو اُن کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض الحس چوہان سے اطلاعات کا محکمہ واپس  لے لیا گیا،  اب وہ صرف محکمہ کالونیز کے وزیر ہوں گے۔

فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی بنادیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے پاس اطلاعات کا شعبہ بھی ہوگا۔


پنجاب کے دو وزراء مہر محمد اسلم اور زوار حسین وڑائچ کو بھی عہدے سے  ہٹا دیاگیا۔

مہر محمد اسلم کوآپریٹیو اور زوار حسین وڑائچ جیل خانہ جات کے وزیر تھے۔

تازہ ترین