• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا طارق جمیل کی فیاض چوہان کو جیل خانہ جات کا قلمدان ملنے پر مبارکباد

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے فیاض الحسن چوہان کو جیل خانہ جات کا قلمدان ملنے پر اُنہیں مبارکباد دی۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہوئی، اس دوران فیاض چوہان نے مولانا طارق جمیل سے اُن کی خیریت اور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

ملاقات میں مولانا طارق جمیل نےاسلام میں قیدیوں کےحقوق اور ریاست کے فرائض کی بابت نصیحت کی۔

دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام تمام قیدیوں کو عزت نفس، تعلیم، ذہنی و جسمانی صحت، مذہبی آزادی دیتا ہے۔ 

تازہ ترین