فیصل آباد، 2 بہنوں سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی

November 22, 2020

فیصل آباد کے علاقے محلہ اشرف آباد کی 2 بہنوں کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق فیصل آباد میں 2 بہنوں کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو 11 ستمبر کو اغواء کرنے کے بعد ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اغواء اور زیادتی کے الزام میں 3 خواتین سمیت 15 افراد کے خلا ف مقدمہ درج ہے۔