امریکا کا کورونا ویکسین مریضوں کو دینے کی حتمی تاریخ کا اعلان

November 22, 2020

امریکا نے کورونا وائرس کے مریضوں کو ویکسین دینے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کو ویکسین دینے کا آغاز 11 دسمبر سے کیا جائے گا۔

ایف ڈی اے کے سربراہ نے مزید کہا کہ منظوری کے 24 گھنٹوں کے اندر ویکسین کورونا مریضوں تک پہنچانے کا ارادہ ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ اجلاس سے منظوری کے بعد 11 یا 12 دسمبر کو ویکسین کورونا مریضوں کو دینا شروع کردیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دواساز ادارے کی درخواست پر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا اجلاس 10 دسمبر کو بلایا گیا ہے۔

اجلاس میں امریکی کمپنی کی بنائی گئی کورونا ویکسین کی منظوری پر غور ہوگا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی کمپنی نے جرمن کمپنی کے اشتراک سے تیار کورونا ویکسین کے 95 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز جی 20 اجلاس سے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دیگر ممالک کو اپنے ملک میں تیار کردہ کورونا ویکسین دینے کی پیشکش کی تھی۔