پی ڈی ایم کے جلسوں کو وزیراعظم کبھی نہیں روکیں گے، پرویز خٹک

November 23, 2020

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کو وزیر اعظم کبھی نہیں روکیں گے۔

نوشہرہ میںجلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پشاور میں جلسہ عام تاریخ کا سب سے بڑا فلاپ شو ثابت ہوا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ عوام نے بےروزگا ٹولے کو مسترد کردیا، حکومت جلسے جلوسوں سے مرعوب ہو کر احتساب کا عمل نہیں روکے گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات کی اپوزیشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن اپنی ضد پر قائم رہتے ہوئے جلسے جلوس کا انعقاد کر رہی ہے۔