اے ٹی ایم کی ریکارڈ ڈسکس چوری کرنے کاملزم گرفتار، 20ہارڈ ڈسک ، 15 ڈی وی آر برآمد

November 23, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے اے ٹی ایم کی ریکارڈ ڈسکس چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 ہارڈ ڈسک اور 15 ڈی وی آرز برآمد کرلیں ۔ ایس ایچ او تھا نہ شہزاد ٹا ئون سب انسپکٹر ٹیپو سلطا ن رانجھا سمیت پولیس ٹیم نے مختلف اے ٹی ایم میں لگی ڈی وی آرز اور ہارڈ ڈسکس چوری کر نے والے ملزم عمر فاروق کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے سو سے زیادہ وارد اتیں کر نے کا انکشاف کیا ،ملزم خود بھی سی سی ٹی وی کیمروں کا کام کرتا تھا۔