کیوی وزیر اعظم کا جو بائیڈن سے رابطہ، صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

November 23, 2020

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ویلنگٹن سےخبر ایجنسی کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے جو بائیڈن کو امریکا کا نیا صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ کیوی وزیراعظم نے اس موقع پر نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔

جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ کورونا پر کنٹرول کے لیے امریکا نیوزی لینڈ کے تجربے سے استفادہ کرسکتا ہے۔ امریکی حکام نیوزی لینڈ کے صحت کے حکام سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

جیسنڈا آرڈرن نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کورونا کیس پر قابو پانے میں چند کامیاب ممالک میں سےایک ہے۔