کراچی یونیورسٹی نے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

November 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایچ ای سی انٹر ورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی یونیورسٹی نے جیت لیا۔ فائنل میں ہمدرد یونیورسٹی نے136رنز بنائے۔ جامعہ کراچی نے چھ وکٹ پر ہدف پورا کرلیا۔ میچ کے مہمان خصوصی کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی تھے۔