فخر زمان کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ کرا لیا گیا

November 24, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر فخر زمان کادوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی کرا لیا ہے۔ پی سی بی کو ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ فخرزمان کے خون کے دیگر ٹیسٹ بھی کرا لیے گئے ہیں ۔ فخر زمان کا بخار اتر گیا ہےاور وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں ۔ لاہور میں پی سی بی کا شعبہ میڈیکل فخر زمان کو مانیٹر کر رہا ہے ۔