ویزوں کی تجدید کیلئےیونانی سفارت خانہ کے سامنے اوورسیزپاکستانیوں کا مظاہرہ

November 24, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) یونان میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کے ایک گروپ نے الیاس گجرکی قیادت میں ایف سکس ٹواسلام آبادمیں واقع یونان ایمبیسی کے باہرمظاہرہ کیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ان کے ویزوں کی تجدیدکی جائے ،ان کاکہناتھاکہ وہ کوروناکی وجہ سے پاکستان آئے تھے ، ان کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ پاکستانی حکومت انہیں معاشی بدحالی سے بچانے کے لئے یونان کی حکومت سے بات چیت کرے ۔