سول ججز کے امتحان میں 105 امیدوار شریک

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سول ججز کیلئےتحریری امتحان، 105امیدواروں نے شرکت کی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بی زیڈ یونیورسٹی مکینیکل ڈیپارٹمنٹ میں جج لاہور ہائی کورٹ کی زیر نگرانی سول جج عہدے کے لئے تحریری امتحان ہوئے ، امتحانی مرکز میں 235امیدواروں نے حصہ لینا تھا جس میں 105تحریری امتحان میں شریک ہوئے جبکہ 130غیر حاضر رہے، امتحانی مرکز میں امیدواروں نے پرامن طریقے سے امتحان دیا ،اس موقع پر متعلقہ پولیس کی جانب سے امتحانی سنٹر کی ڈیوٹی پر معمور رہے۔