سندھ، تمام سبزی منڈیوں میں ماسک لازمی قرار

November 24, 2020

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی سندھ حکومت نے صوبے کی تمام سبزی منڈیوں میں ماسک لازمی قرار دے دیا۔

عمر رسیدہ شہریوں کی سبزی منڈی میں داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ تمام سبزی منڈیوں میں بغیر ماسک کے آمد پر پابندی ہوگی، ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی،ایڈمنسٹریٹرز اور چئیرمینوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ شہریوں کی سبزی منڈی میں داخلہ پر پابندی ہوگی،تمام سبزی منڈیوں کےکمیٹی چیئرمین گیٹس پر سینیٹائزر مشینیں لگائیں۔

وزیر زراعت نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پرسبزی منڈی کو بند کردیا جائے گا، آڑھتیوں اور دکاندار بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔