ملتان کا جلسہ معمول کے مطابق ہوگا، رانا ثنا اللّٰہ

November 24, 2020

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ ملتان کا جلسہ معمول کے مطابق ہوگا۔

ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ملتان میں جلسے کے لیے ن لیگ نے نہ تو التوا کی بات کی ہے اور نہ کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ اگر مریم نواز کسی وجہ سے نہ بھی آئیں تب بھی ن لیگ بھرپور انداز میں جلسے میں شرکت کرے گی۔

انھوں نے بتایا کہبیگم شمیم اختر کی تدفین تک تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

دوسری جانب نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں تعزیت کے لیے لوگوں کی آمد اور قرآن خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔