لنکا پریمیئر لیگ کیلئے شاہد آفریدی کولمبو روانہ

November 25, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لنکا پریمیئرلیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کپتان شاہد خان آفریدی منگل کو کراچی سے کولمبو روانہ ہوگئے۔ ہمبن ٹوٹا میں ٹورنامنٹ کی تیاریاں اب آخری مرحلے میں ہیں۔ ادھر فاسٹ بولر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے لیکن قرنطینہ میں ہیں اور ابتدائی دو میچوں میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ سری لنکا پریمئر لیگ کا آغاز 27نومبر سے ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ جافنا اسٹالینز سے ہوگا۔ٹورنامنٹ میں 5ٹیمیں کولمبو کنگز، دمبولا ہاکس، گال گلیڈی ایٹرز، جافنا سٹالینز اور کینڈی ٹسکرز شامل ہیں۔