جڑواں شہروں میں ٹریفک حادثات،موٹرسائیکل سوار سمیت 3 افراد جاں بحق

November 25, 2020

راولپنڈی، اسلا م آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں تین افرادجاں بحق اورایک شدیدزخمی ہوگیا۔تھانہ چونترہ کے علاقہ چکری روڈپرسروبہ کے قریب دو گاڑیوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدیدزخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں نثارحیدرولدغلام مرتضیٰ موقع پرہی جاں بحق جب کہ اقرارحسین شاہ شدیدزخمی ہوگیاجسے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ ادھرتھانہ صدربیرونی کے علاقہ بنی سٹاپ کے قریب 35سالہ نعیم رحیم دادجاں بحق ہوگیا اے ایس آئی شہزادنے بتایاکہ نعیم پیدل جا رہاتھاجسے کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکرماری ،پولیس نے لاش قبضے میں لے کرہسپتال منتقل کردی۔جی ٹین فور میں گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ اعجاز احمد نے رمنا پولیس کو بتایا کہ میرا چچا زاد بھائی رضوان اپنے دوست محسن کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھا جن کو نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے ٹکر ماری جس سے رضوان جاںبحق اورمحسن زخمی ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔