اوورسیز امدادی بجٹ میں کمی، برطانوی جونیئر وزیر مستعفی

November 25, 2020

برطانوی دفترخارجہ کی جونیئر وزیر بیرونیس سگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بیرونیس سگ نےاستعفیٰ چانسلر رشی سوناک کے اوورسیز امدادی بجٹ میں کمی کے اعلان پر دیا۔

دریں اثنا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بیرونیس سگ کے استعفے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے بیرونیس سگ کی خدمات کو سراہا۔

علاوہ ازیں برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے سرگرم اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ کے اوور سیز فنڈز میں کٹوتی پر نظرثانی کی اپیل کی ہے۔