اسٹاک مارکیٹ، عالمی مارکیٹ کے مثبت اثرات، 514 پوائنٹس کا اضافہ

November 26, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں عالمی مارکیٹس کے مثبت اثرات سے تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 514پوائنٹس کے اضافے سے40ہزار کی حد بحال ہو گئی ،60.05فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھ گئیں ،سرمایہ کاری مالیت میں بھی 103ارب 19کروڑ 91لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔کاروباری حجم بھی 38.47فیصد زیادہ رہا ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو مارکیٹ میں ابتدا سے ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث ایک موقع پر انڈیکس 40431پوائنٹس تک پہنچ گیا ۔