بلوچ کالونی میں گھریلوتنازع پر ایک شخص نے زندگی کاخاتمہ کرلیا

November 26, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچ کالونی میں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس کے مطابق بروری روڈ کے علاقے بلوچ کالونی میں رہائشی پذیر تیمور خان ولد منظور خان نے بدھ کی صبح گھریلو تنازع کے باعث گولی مار کر خودکشی کر لی پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعدلواحقین کے حوالے کردی۔