وینا ملک کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس ابھی تک نہیں ملا، اسد خٹک

November 26, 2020

اداکارہ وینا ملک سے متعلق اُن کے سابق شوہر اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا ملک کی جانب سے بھیجا گیا نوٹس ابھی تک نہیں ملا ہے، وینا اور اُن کا پورا خاندان جھوٹ بولتا رہا ہے

اسد خٹک کی جانب سے دیئے گئے نئے بیان میںکہا گیا ہے کہ ، بچوں کا نام دبئی ای سی ایل میں شامل ہے، امریکن نیشنل بچوں کے پاکستانی پاسپورٹ کے بغیر پاکستان منتقل کر دیا گیا۔

اسد خٹک کا کہنا ہے کہ دبئی کورٹ سے وینا ملک کی جلد گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ وینا ملک کے وکیل نے اسدخٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس ارسال کر رکھا ہے، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسد خٹک 90 روز میں معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کریں گے۔