آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وینا ملک نے اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا

ادکارہ وینا ملک کی جانب سے اپنے سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

ادکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے، وینا ملک کی جانب سے اسد خٹک کو بھیجے گئے لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسد خٹک جان بوجھ کر وینا ملک کو بدنام کر رہا ہے، وینا ملک کے بچوں کو قانون کے مطابق پاکستان لایا گیا۔

وینا ملک کی جانب سے اسد خٹک کو بھیجے گئے لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسد خٹک دبئی کی مقامی عدالت کا حکم نامہ غلط بیان کر رہا ہے، اسد خٹک مقامی عدالت کا مکمل آرڈر شوسل میڈیا پر شیئر کریں۔

لیگل نوٹس کے مطابق اسد خٹک کے بے بنیاد الزامات سے وینا ملک کی شہرت متاثر ہوئی ہے، اسد خٹک 90 دنوں میں میڈیا اور شوشل میڈیا پر آ کر معافی مانگے، معافی نہ مانگنے پر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید