فردوس عاشق نے لعل شہباز قلندر انڈرپاس کو فردوس انڈرپاس کا نام دیدیا

November 26, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے افتتاح سے پہلے لعل شہباز قلندر انڈرپاس کو فردوس انڈرپاس کا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر ان کا یہ بیان زیر بحث ہے۔

معاون خصوصی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فردوس انڈرپاس صوبائی حکومت کا لاہوریوں کے لیے نایاب تحفہ ہے۔

فردوس مارکیٹ کے قریب بنائے گئے اس انڈرپاس کو لعل شہباز قلندر انڈر پاس کا نام دیا گیا ہے۔

شاید معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اس نام سے ہی واقف نہیں تھیں یا ان کا مقصد صرف فردوس کا نام جوڑنا تھا۔