آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال:۔ریل میں آگ کے حادثے میں جو لوگ جاں بحق ہوئے تھے، ان کے نام گورنمنٹ نے کچھ رقم بطورامداد جاری کی ہے۔اگر کسی شادی شدہ شخص کاانتقال ہوا ہے تو اس کی رقم بیوہ کے نام آئی ہے اور اسی کے نام چیک جاری ہوا ہے تو کیا وہ رقم صرف بیوہ کی ہوگی ؟
جواب:۔مذکورہ رقم مرحوم کے تمام ورثاء میں شرعی حصص کے تناسب سے تقسیم ہوگی۔