والدہ کی میت راستے میں اور نواز شریف بیٹی کو سیاسی ہدایت دے رہے ہیں، شہباز گل

November 26, 2020

وزیر اعظم عمران خان کے معان خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ والدہ کی میت راستے میں اور نواز شریف بیٹی کو سیاسی ہدایت دے رہے ہیں۔

مریم نواز کے بیان پر معاون خصوصی شہباز گل نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ کی دادی اماں کی میت ابھی کسی ایئر لائن کے کارگو میں موجود ہے جبکہ نواز شریف اپنی بیٹی کو سیاسی ہدایات جاری کر رہے ہیں تدفین تو ہو لینے دیں۔

انہوںنے کہا کہ عجیب قسم کے لوگ ہیں یہ کبھی کہتے ہیں کسی حکومتی شخصیت نے اطلاع نہیں دی، کبھی کہتے ہیں انہیں نواز شریف نے ملتان جلسے میں شرکت کا کہا ہے، تو کبھی کہتے ہیں کہ چوہوں کا بچا ہوا کھانا ملتا تھا۔