تین ماہ گزرنے پر بھی کراچی پیکج کا پتہ نہیں، فردوس شمیم نقوی

November 27, 2020

کراچی (اسٹاف رپوٹر) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقو ی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پیکج کے تین ماہ گزر چکے مگر منصوبوں کا کچھ پتہ نہیں۔ جو سڑکیں بنانی تھیں کیا ان کے ٹینڈر جاری ہوگئے؟کراچی پیکج میں سندھ حکومت کے منصوبوں کی تفصیلات دی جائیں۔ٹرانسپورٹ کے نظام کے لیے بسوں کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی اور ارسلان تاج بھی موجود تھے۔فردوس شمیم نقوی نے مزیدکہا کہ نالوں کی صفائی کا کام اس لیے مکمل نہیں ہوسکتا کیونکہ انہوں نے متاثرین کو متبادل رہائش نہیں دی۔ کراچی ٹرانسفارمیشن کے پیکج پر کب عمل شروع ہوگا؟ سندھ حکومت نے ابھی تک کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔