علامہ کلب صادق اور قسیم ابن نسیم کی رحلت بڑا نقصان ہے، مولانا عون نقوی

November 27, 2020

کراچی (پ ر)برصغیرپاک و ہند کے معتبر عالم دین ڈاکٹر علامہ کلب صادق اور قسیم ابن نسیم امروہوی کی رحلت بڑا نقصان ہے ،ان خیلات کا اظہار مولانا محمد عون نقوی،لخت حسنین زیدی ،ریاض زیدی اور دیگر نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کیا،انہوں نے مولانا حسن ظفر نقوی سے ان کے ماموں ڈاکٹر کلب صادق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے ۔