آئی اے رحمان اور خورشید احمد کیلئے انسانی حقوق ایوارڈز کا اعلان

November 27, 2020

لاہور (نیوزرپورٹر) ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کی ایوارڈ کمیٹی نے 38ویں انسانی حقوق ایوارڈز کا اعلان کیا۔ سوسائٹی کے صدر سید عاصم ظفر نے بتا یا کہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سینئر صحافی آئی اے رحمان کو پاکستان میں انسانی حقوق کیلئے بے مثال جدوجہد پر ایوارڈ دیا جائے گا، دوسرا ایوارڈ مزدور لیڈر خورشید احمد کو دیا جائے گا ۔ تیسرا ایوار بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ہزارہ کمیونٹی کی پہلی خاتون وکیل جلیلہ حیدرکو دیا جائے گا ۔چوتھا ایوارڈ کورونا کی جان لیوا وبا کے سامنے سینہ سپر ہونے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے نام کیا گیا ہے ۔ کورونا کی وباء کے دوران شیخ زید ہسپتال کے ڈین ڈاکٹر پروفیسر ضیاءاللہ،نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر مصطفیٰ کمال پاشا، لاہور کے ڈاکٹر خالد چوہدری سمیت کئی ڈاکٹرز اور طبی عملے کے دیگر افراد شہید ہو گئے۔