محسن شاہنواز رانجھا اور ان کا خاندان بھی نیب کے ریڈار پر

November 27, 2020

لاہور،سرگودھا (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے ریفرنس پر اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر محسن شاہنواز رانجھا،

ان کے بھائی حسن شاہ نواز رانجھا اور انکے والد شاہنواز رانجھا کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے ریفرنس میں شاہ نواز رانجھا سابق ایم پی اے اور پٹواری امین کے خلاف پرچہ دینے کی استدعا کی ہے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے جعلسازی سے پراپرٹی کی انتقالات فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔