نلکے سے پانی کی جگہ پٹرول آنے لگا؟

November 27, 2020

چین میں ایک شہری نے گھر کے نلکے سے آنے والے پانی میں آگ لگا کر سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یہ واقعہ چینی صوبے لیاؤلننگ کے شہر پانجن میں پیش آیا، جہاں ایک شہری نے نلکے سے بہنے والے پانی میں لائٹر کی مدد سے آگ بھڑکا کر دکھائی، مذخوکورہ شہر میں اس طرح کے واقعات 2018 سے پیش آرہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے پر حکومت حرکت میں آئی اور واقعے سے متعلق تحقیقات کے لیے علاقے میں پانی کی فراہمی روک دی، ابتدائی رپورٹ میں پتا چلا کہ قدرتی گیس پانی کی سپلائی میں شامل ہوگئی تھی جس سے سو سے زیادہ گھر متاثر ہوئے، یہی وجہ تھی کہ پانی میں آگ پکڑنے والے کیمیائی ذرات شامل ہوگئے۔