آصفہ بھٹو بھی بختاور بھٹو کے خاص دن پر جذباتی ہوگئیں

November 27, 2020

سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی اپنے بڑی بہن بختاور بھٹو کی منگنی کے دن جذباتی ہوگئیں۔

آج بلاول ہاؤس میں بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب منعقد کی گئی ہے اور اس موقع پر بختاور بھٹو نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام کو اُن کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ریٹوئٹ کیا ہے۔

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا اپنی نسبت طے ہونے کی تقریب کے حوالے سے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ آج اُن کے لیے ایک حساس اور جذباتی دن ہے اور وہ اُن تمام لوگوں کی شکرگزار ہیں جنہوں نے اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے بالخصوص وہ اپنی پی پی پی فیملی کی محبتوں اور دعاؤں پر شکریہ ادا کرتی ہیں۔

آصفہ بھٹو کی جانب سے بڑی بہن کے اس جذباتی پیغام کو ریٹوئٹ کرنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ بھی اس خوشی کے موقع پر جذباتی ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کی تقریب آج بلاول ہاؤس میں منعقد ہوگی۔