پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، وزیر اعظم عمران خان

November 27, 2020

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کوئی دباؤ ہے نہ کوئی تجویز ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنی کابینہ کے ساتھ معاشی اہداف، کسانوں کے مسائل، اپوزیشن کے جلسے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مشاورت کی ہے۔