سوئی سدرن گیس چوری، نقصانات 39 ارب 55 کروڑ روپے تک پہنچ گئے

November 28, 2020

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) سوئی سدرن کے گیس چوری کے نقصانات 39ارب 55کروڑ روپے پر پہنچ گئے-آڈیٹرجنرل نے غفلت اور خراب کارکردگی کو گیس چوری کی وجہ قرار دیتے ہوئے گیس چوری کم کرنے کے پلان پر موثر عمل درآمد کی سفارش کردی آڈیٹرجنرل نے آڈٹ رپورٹ 2019-20میں سوئی سدرن کے گیس چوری کے نقصانات انتالیس ارب پچپن کروڑ روپے پر پہنچنے کی نشاندہی کردی،رپورٹ کے مطابق اوگرا نے سوئی سدرن کو چھ اعشاریہ تین فیصد یو ایف جی کی اجازت دی تاہم مالی سال دو ہزار انیس میں سوئی سدرن کے یو ایف جی نقصانات سولہ اعشاریہ پانچ چار فیصد رہے-